پشاور7ستمبرسے اب تک 2 لاکھ 44ہزار229 افغان باشندے مختلف راستوں سے اپنے ملک جا چکے ہیں ۔گزشتہ روز طورخم کے راستےسے مزید 1640افراد افغانستان منتقل ہوئے ہیں ۔محکمہ د ا خلہ کا بتانا تھا کہ طورخم کے راستے سے افغانستان منتقل ہونےوالوں کی تعداد2لاکھ 40 ہزار395 ہوگئی ہے۔پشا ور انگوراڈہ سے مزید ایک شخص افغانستان منتقل ہوا مجموعی تعداد3415 تک پہنچ گئی ہے۔خرلاچی کے راستے سے اب تک 419 افغانی رضاکارانہ طورپر افغانستان منتقل ہوئے ہیں۔خیبر پختونخوا سے گزشتہ روز مزید 31 افرادکو ڈیپورٹ کیا گیا مجموعی تعدد5 ہزار843 تک پہنچ گئی ہے۔افغانستان جانے والے غیر قانونی غیر ملکیوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار229 تک پہنچ گئی ہے ،محکمہ داخلہ