پشاور: ایل آر ایچ میں بین الاقوامی معیار کے آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کردیا گیا۔
ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا افتتاح وزیراعلی محمودخان اور وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کیا۔
76 میلین کی لاگت سے تیار کئے گئے پانچ آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ 250 میلین کی لاگت سے 25 جدید آپریشن تھیٹرز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح مفت اور معیاری علاج کی طرف اہم سنگ میل ہے۔