پشاور میٹرو پولیٹن سٹی کا بجٹ منظور۔ بل تحصیل کونسل میں پیش کیا گیا۔ بجٹ کا کل حجم 4 ارب 40 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے
بجٹ میں کمیونٹی ترقی کے لئے 6 کروڑ روپے رکھے ہیں ۔ باغات ،انتظارگاہ کے لئے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے شامل
واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن کے لئے 11 کروڑ 41 لاکھ بجٹ میں مختص۔ قدرتی آفات اور وباء کے لئے 75 لاکھ روپے مختص ہوئے
اسٹریٹ لائٹ کے لئے 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ صوبائی حکومت سے 91 کروڑ 85 لاکھ روپے بجٹ میں شامل ہیں ۔1ارب 19 کروڑ روپے ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں دئیے جائیں گے ۔