پشاور پریمیئر فٹبال لیگ سیزن ون شروع ہوگئی

پشاور پریمیئر فٹبال لیگ سیزن ون شروع ہوگئی.

لیگ میں خیبرپختونخوا کے پندرہ بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف واجد یوسف نے ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا. پشاور پریمیئرفٹبال لیگ سیزن ون گزشتہ روز طہماس خان سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو گئی لیگ میں خیبرپختونخوا کے پندرہ بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف واجد یوسف نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور گل روخ چیف آرگنائزر خالد خان،ڈائریکٹر فٹبال لیگ اسماعیل آفریدی اور باسط کمال سمیت دیگر موجود تھے ،خالد خان کے مطابق ونر ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنراپ کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا،ابتدائی روز پہلا میچ دارہ آدم خیل ستوری اور خیبر گرین کے مابین کھیلا گیا جس میں دارہ آدم خیل ستوری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبر گرین کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ایبٹ آباد کمبائنڈ نے بنیاری صوابی کو 1-2 سے ہرا کر کامیابی حاصل کرلی،لیگ میں پندرہ ٹیمیں صوبے بھر اور اسلام آباد سے شرکت کر رہی ہیں جن میں سپاٹکس سوات، درہ آدم خیل ستوری،خیبر گرین، درہ 90گروپس، خیبر مارخور، ایس ڈی ایف سی پشاور، درہ دوستان آتش، اکاخیل ایف سی کوہاٹ، شاہین ایف سی اسلام آباد، ڈی ایف اے چترال، جاجی کرم، منیری ایف سی صوابی، کمپائینڈ اکیڈمی ایبٹ آباد شامل ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket