پشاور: خیبر پختونخوا میں چار مریضوں میں گانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان مریضوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ مقامی ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی ترجمان کے مطابق کانگو وائرس کے مریضوں کو حیات اباد میڈیکل کمپلکس میں داخل کرایاگیا ہے۔
مریضوں میں دو کا تعلق کرم، ایک افغانستان اور ایک کا تعلق پشاور سے ہے۔ مریض ائسولیشن وارڈ میں رکھے گئے ہیں، علاج جاری ہے۔