پشاور: کے ایم یو آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس کا افتتاح

پشاور: کے ایم یو آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس کا افتتاح کردیا گیا۔
 اس حوالے سے کے ایم یو اورباخ کرسچن ہسپتال کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (کے ایم یو آئی ایچ ایس) ہزارہ کیمپس کی باضابطہ افتتاحی تقریب ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلرکے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر لیوک ڈائریکٹر باخ کرسچن ہسپتال قلندر آباد ایبٹ آبادنے اس موقع پر بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔

تقریب میں کے ایم یو اورباخ کرسچن ہسپتال (بی سی ایچ) قلندر آباد کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے جس پر پروفیسرڈاکٹر ضیاء الحق وائس چانسلر کے ایم یو اور ڈاکٹر لیوک ڈائریکٹر بی سی ایچ نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کئے۔

ایم او یو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے علمی اور تحقیقی وسائل کو بروئے کار لائیں گے جبکہ کے ایم یو بطور میڈیکل انسٹی ٹیوشن طلباء کو علم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا اور بی سی ایچ طلباء کو مختلف شعبوں میں تدریسی تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔دریں اثناء اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر داکٹر ضیاء الحق نے ڈاکٹر سعدیہ فاطمہ ڈائریکٹر آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس اور ان کی موثر ٹیم کو کیمپس کی ترقی اور کم سے کم وقت میں مختلف پروگراموں کی کلاسز شروع کرنے میں انتھک کوششوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو اپنے بھرپور تعاون اور تعاون کی پیشکش کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket