خیبر: تاریخی باب خیبرسے پہلی بار خیبرنیشنل سائیکل ریس کا آغاز ہوا۔ ریس میں چاروں صوبوں سمیت 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ریس میں 52 کھلاڑی شامل ہیں اور یہ ضلع خیبرکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیاہے۔ریس کے شرکاء درہ خیبر کے سنگلاخ پہاڑوں کو چھیرتے ہوئے لنڈی کوتل پہنچے۔
ریس امیرحمزہ خان شنواری چوک پراختتام پذیرہوئی۔نیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ اگلے روز وادی تیراہ میں منعقدہوگا۔