پشاور: وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت گرلز کا دو روزہ ٹریننگ کیمپ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگیا۔
پہلے ریجنز کی سطح پر ہونیوالے ٹرائلز جس میں بنوں‘پشاور ‘سوات ‘مردان‘ہزارہ اور چارسدہ شامل ہیں کی ایک سو پچیس کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ گزشتہ روز چارسدہ میں شروع ہوا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چارسدہ حمزہ ظہور نے کیا ان کے ہمراہ ڈی ایس او تحسین اللہ خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
دو روزہ ٹریننگ کیمپ میں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں روزانہ چار سیشن ہوں گے کیمپ کے بعد لیگ میچوں کا آغاز ہوگا ونر اور رنراپ ٹیم میں سے بہترین پچیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو کراچی اور لاہور سے آنیوالے سلیکٹرز کریں گے جس کے بعد کے پی کی منتخب ٹیم نیشنل ہاکی لیگ میں شرکت کرے گی جو کراچی میں منعقد ہورہی ہے اس لیگ میں ملک بھر کے مختلف زونز کی بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس کا مقصد پاکستان کی بہترین ہاکی ٹیمیں تیار کرنا ہیں جو مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کی نمائندگی کریں گی۔