چترال شہر اور مضافات میں بارش اور بالائی مقامات پر برفباری گذشتہ شام سے جاری ہے ۔
لوئر چترال میں لواری ٹنل روڈ ، گولین ،بگوشٹ ، گبور، کالاش ویلیز و مڈکلشٹ میں برفباری ہوئی ۔ جبکہ بالائی چترال کے مقامات تریچ ، کھوت ،ریچ ، یارخون وادی کے بانگ،پترانگاز،دربند، بروغل میں بھی برفباری ہوئی ہے۔ بارش اور برفباری سے چترال میں سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ برفباری سے لواری ٹنل روڈ پر آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ چترال پولیس لوئر نے لوگوں کو لواری ٹنل کے راستے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ درین اثناء بارش اور برفباری سے جلانے کی لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔