چترال:چترال میں ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کا آغاز ۔
ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال کے اسٹاف نے ٹرانسپورٹ اڈہ دروش کا وزٹ کرکے وہاں پر موجود اڈہ انتظامیہ اور ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی اور موسم سرما میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے اور سنو چین کے استعمال کے بارے میں بتایا۔
ڈی پی او چترال لوئر محمود ںاصر کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا پیغام پہنچایا گیا۔