ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں فتح کے مقام پر پولیس وین پر دہشت گردوں کے جانب سے فائرنگ فائرنگ سے ڈی ایس پی عابد اقبال زخمی جبکہ پولیس کے جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک۔
پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا سربراہ اقبال عرف بالی کھیارہ اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار مارے جانے والا دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ سری لنکن ٹیم حملے میں ملوث ہونے سمیت خیبر پختونخواہ اور پنجاب پولیس کو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ حکومت کی جانب سے اقبال کھیارہ کے سر کے قیمت 1 کروڑ 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔