Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, September 9, 2024

کوئٹہ: حکومت-ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مذاکرات کامیاب

کوئٹہ میں حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مزاکرات کامیاب جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نےایمرجنسی سروسز بحال کردی تاہم ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ بدستور جاری ہے۔

گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 20 ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران 6  پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔رات گئے مذاکرات کامیاب ہونے پر گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کردیا گیا۔

چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے مطابق حکومتی کمیٹی سے آج مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل بتایا جائے گا، اجلاس میں پیشرفت ہونے کے بعد او پی ڈی بھی بحال کردی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء حاجی نورمحمد دمڑ میر نصیب مری اور حاجی میر محمد نے مزاکرات  میں شرکت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket