کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہمراہ ضلعی پولیس سربراہ عقیق حسین نے ضلع شمالی وزیرستان تحصیل دتہ خیل میں کھلی کچہری انعقاد کیا
کھلی کچہری میں شمالی وزیرستان میں امن وامان، بیروزگاری، آباد کاری ، اور دیگر اہم مسائل اور انکے حل کے لیئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
کور کمانڈر اور ضلعی پولیس سربراہ نے قبائلی مشران ، نوجوانوں اور صحافیوں سے بھی ملاقاتیں کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام مسائل مل جل کر حل کرینگے
اس موقع پر شمالی وزیرستان کے مشران اور نوجوانوں نے کورکمانڈر ، ضلعی پولیس سربراہ ودیگر افسران کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔کور کمانڈر اور ضلعی پولیس سربراہ نے مشران کے جذبہ حُب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام نے مشکل وقت میں فرسٹ لائن ڈیفنس کے طور پر کام کیا ہے۔ ان کی حب الوطنی اور بہادری کی مثالیں اب بھی ہر جگہ پیش کیجاتی ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے ساتھ چلیں گے اور باہمی صلاح مشوروں سے اقدامات کو آخری شکل دینگے۔
کور کمانڈر نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب ایک ہو کر دشمن کے مزموم عزائم کو خاک میں ملائیں۔
جرگے کے مشران نے کور کمانڈر اور ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔کھلی کچہری کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام کو درپیش مسائل کا تدارک کرنا تھا,
کھلی کچہری میں موجود شمالی وزیرستان کے مشران نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ضلعی پولیس سربراہ عقیق حسین کو مشکلات سے آگاہ کیا