کیڈیٹ کالج ورسک میں تین روزہ چیف آف آرمی سٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ

فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کے زیر اہتمام کیڈیٹ کالج ورسک میں تین روزہ چیف آف آرمی سٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ خیبرپختونخواہ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا مقصد صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور انہیں کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔ ٹورنامنٹ میں پشاور، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیموں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ فائنل میچ میں پشاور کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالاکنڈ کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کامیاب ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں میں بے حد مقبول ثابت ہوا، اور بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ نوجوانوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد جاری رہے گا تاکہ ملک کے لیے مزید باصلاحیت فٹبالرز سامنے آ سکیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket