کےپی شجرکاری مہم میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے

پشاور:محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کے تحت مون سون شجرکاری مہم برائے سال 2023 مہم کا باضابطہ اجراء نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کردیا۔

اعظم خان نے وزیراعلی ہاوس کے لان میں پودا لگا کر مہم کا اجراء کردیا۔ نگران صوبائی وزیر جنگلات اور محکمہ جنگلات کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مہم کے تحت صوبہ بھر میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔10 بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت صوبے میں جنگلات کے مجموعی رقبے میں 6.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبے میں جنگلات کے تحفظ اور فروع میں محکمہ جنگلات کا کردار قابل ستائش ہے۔

انسانی زندگی کی بقا کے لئے جنگلات کی اہمیت اور ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جنگلات کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

پہلے سے موجود جنگلات کا تحفظ اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فروع وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خیبر پختونخواہ حکومت اس مقصد کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مون سون شجرکاری مہم کے تحت صوبے میں بڑے پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے۔ عوام اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے کہ شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے، شہری اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب ماحول دے سکیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket