خیبر پختونخوا کے 18اضلاع میں 31 مارچ 2022 کو ہونیوالے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق کاغذات جمع کرانیکی آج آخری تاریخ ہے۔ کل 19 فروری کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال 21فروری تا 23فروری ، 2022کی جائیگی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونیکے خلاف اپیلیں 24 فروری تا 26 فروری 2022تک جمع کرائے جاسکیں گی۔
الیکشن ٹرائیبونل ان اپیلوں پر فیصلہ یکم مارچ 2022تک کریگا، 2 مارچ 2022کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی، 3 مارچ 2022تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے،4 مارچ 2022کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے 31 مارچ 2022کو پولنگ ہوگی جبکہ 4 اپریل 2022کو نتائج مرتب کئے جائینگے