کوہاٹ: گیریزن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں 26ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد، وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ چئیرمین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش بھی وزیراعلٰی کے ہمراء تقریب میں شریک۔
گیریزن کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب میں صلاحیتوں کے مظاہرے، طلباء نے مارچ پاسٹ، کراٹے و جمناسٹک شو اور دیگر مارچ پاسٹ جیسے کرتب کے شانداز مظاہرے پیش کیے۔
ضیاء اللہ بنگش نے تعلیمی معیار اور کیڈٹس کی ٹریننگ میں گیریزن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کی جسمانی تربیت اساتذہ کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔