قازقستان میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارت خانہ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ قازقستان میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے نے ہنگامی خدمات کی ضرورت والے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نورسلطان اور الماتی میں “ہیلپ ڈیسک” قائم کیے ہیں (http://pakembkazakhstan.org/)۔ ہیلپ ڈیسک کے رابطے کی تفصیلات کے مطابق الطاف حسین (ڈپٹی ہیڈ آف مشن، نورسلطان)فون نمبر+77753712102،محمد فاروق (تجارت اور سرمایہ کاری کونسلر، الماتی)فون نمبر +77004488032، محسن راشد (قونصلر اتاشی)فون نمبر +77026572163قازقستان میں مقیم تمام پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگائیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں سفارت خانے سے قریبی رابطے میں رہیں۔