ہنگو: گرگری ضلع ہنگو کے حدود میں واقع نجی مول آئل کمپنی کے ویل پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ ۔
حملے میں سیکورٹی گارڈ قابل بادشاہ جاںبحق جبکہ سپروائزر عصمت اللہ کو حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے ۔
حملہ آروں نے ویل کے چاروں طرف جھاڑیوں اور خشک گھاس کو آگ لگادی جبکہ ویل ہیڈ محفوظ ہے دہشت گردوں نے سولر پلیٹوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے ناکارہ بنادیا سیکورٹی گارڈ قابل بادشاہ کی ڈیڈ باڈی اپنے آبائی گاؤں اوربشی بھیج دی گئی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت۔
وزیر اعلی کی پولیس کو کمپنی کے مغوی سپروائزر کی بازیابی کے لئے بروقت اقدامات کی ہدایت۔انھوں نے کہا کہ سپروائزر کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔