آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا.آئی سی سی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر/نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا.ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ کوالیفائر ٹیم کے خلاف 6اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلے گا۔پاکستان کا دوسرا میچ کوالیفائر ٹیم کے خلاف12اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔ پاک بھارت مقابلہ 15اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان کا آسٹریلیا سے میچ 23اکتوبر سے چنائے میں رکھا گیا ہے۔پاکستان کا افغانستان سے مقابلہ 23اکتوبر کو چنائے میں رکھا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 27اکتوبر کو چنائے میں شیڈول ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 31اکتوبر کو کولکتہ میں ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5نومبر کو بنگلورو میں مدمقابل ہونگی۔پاکستان ٹیم اپنا آخری راؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف 12نومبر کو کولکتہ میں کھیلے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket