آرمی چیف کا کراچی میں فوجی فاؤنڈیشن ، آرڈیننس سینٹر کا دورہ

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو شہر کے دورے کے دوران آرڈیننس سینٹر، ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر پریس ریلز   کے مطابق  آرمی چیف نےمیجر جنرل سید شہاب شاہد کو آرڈیننس کور کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے جنگ اور امن خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران کور کے کردار کو سراہا۔ تقریب میں آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔

 ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی اے ایف کی بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور اس کی قابل رشک کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جدید ترقیات سے ہم آہنگ رہنے اور جدید فائدہ کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کریں

فوجی فاؤنڈیشن کے کے دورے کے دوران آرمی چیف کو فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے معیاری خدمات کی فراہمی اور قومی خزانے میں بے پناہ حصہ ڈالنے کے حوالے سے ادارے کی کارکردگی اور عزم کو سراہا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket