آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تھرو با ل چیمپئن شپ پشاور یونیورسٹی نے جیت لی

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تھرو با ل چیمپئن شپ پشاور یونیورسٹی نے جیت لی

خواتین میں کراچی یونیورسٹی فاتح رہی، ڈائریکٹرسپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے انعامات تقسیم کئے۔
پشاور(سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان انٹریونیورسٹی تھروبال چمپئین شپ میں مردوں میں پشاور یونیورسٹی جبکہ خواتین میں کراچی یونیورسٹی نے میدان مار لیا، مردوں میں پشاور یونیورسٹی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور خواتین میں کراچی یونیورسٹی نے شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی، اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمرا ہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ارشد حسین، ڈائریکٹریس بے نظیر ویمن یونیورسٹی ماریہ ثمین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور پشاور یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تھروبال چیمپئن شپ پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی مردوں کے فائنل میں پشاور یونیورسٹی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو دو ایک سے شکست دی جبکہ خواتین فائنل میں کراچی یونیورسٹی نے بے نظیر ویمن یونیورسٹی کو دو ایک سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مردوں میں عبدولولی خان یونیورسٹی مردان جبکہ خواتین میں پشاور یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں مردوں کی سولہ اورخواتین کی گیارہ یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا خواتین کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور کالج فار وومن،یونیورسٹی آف کراچی،اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور،یونیورسٹی آف پشاور،عبدالولی خان یونیوعرسٹی مردان اوفر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں یونیورسٹی آف دی پنجاب،بی۔زیڈ یونیورسٹی ملتان،یونیورسٹی آف منجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور،یونیورسٹی آف صوابی اور شہید بینظیر وومن یونیورسٹی پشاور کو رکھا گیا ہے۔اس طرح خواتین کے مقابلے لیگ کی بنیاد پر۔جبکہ مردوں کے مقابلے ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلے جاگئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket