پاکستان کے ارسلان اسد خان محسود نے امریکہ کے شہر نیو جرسی اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارسلان اسد خان محسود کا تعلق پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے ژئے لنگرخیل سے ہے۔
ارسلان اسد محسود پہلے پاکستانی تائیکوانڈو کھلاڑی ہیں جنھوں نے امریکہ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان اور وزیرستان ازمرئے تائیکوانڈو ٹیم کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر ان کے امریکہ میں کوچ احمد خان محسود نے بتایا کہ ارسلان اسد خان محسود نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیرستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔