اسٹیٹ بینک کا 30 اپریل کو تمام بینک کھلے رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے 30 اپریل کو تمام بینک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ہفتہ 30 اپریل 2022 کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ عیدالفطر کی تعطیلات 2 سے 5 مئی کو ہوں گی۔ واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 سے 5 مئی تک عام تعطیلات کااعلان کیا ہے جب کہ اس سے قبل وزیراعظم سرکاری اداروں میں پہلے ہی ہفتے کی چھٹی ختم کرچکے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket