افغانستان سے قرباینی کے جانوروں کی درآمد شروع، قیمتوں میں کمی کا امکان

پشاور: عیدالاضحیٰ کے قربانی کے لئے افغانستان سے کوئٹہ چمن بارڈر کے راستے سے 200سے زائد دنبے ضلع خیبر لنڈیکوتل لائے گئے ہیں۔

افغانستان سے چمن بارڈر کے راستے لانے والے فی دنبہ کی قیمت 35،000/پینتیس ہزار روپے سے لیکر 50،000/پچاس ہزار روپے تک فروخت کیئے جارہے ہیں۔ مزید دنبے پہنچنے سے قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔

ضلع خیبر لنڈیکوتل میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لئے لائے جانے والے بیل، دنبوں کے لیئے ابھی تک حکومت کی طرف سے مویشی منڈی نہیں لگائی گئی۔ اس حوالے سے بیوپاری حلقوں نے مشکلات کا اظہار کیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket