افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ریکارڈ اضافہ

افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز طورخم سرحدی گزرگاہ سے سب سے زیادہ 114 افغان خاندان افغانستان لوٹ گئے۔
افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر افغان خاندانوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔ گزشتہ روز 995 افراد پر مشتمل 114 افغان خاندان افغانستان جانے کے لئے طورخم سرحدی گزرگاہ پہنچ گئے تھے۔
کسٹم کلیرنس کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز میں طورخم سرحدی گزرگاہ سے 2040 افراد پر مشتمل 231 خاندان افغانستان جا چکے ہیں۔ افغان کمشنریٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہ ستمبر میں 2812 افراد پر مشتمل 451 افغان خاندان طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان جا چکے ہیں۔
افغان خاندانوں کی وطن واپسی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket