اے این ایف خیبرپختونخوا کی افیون کی کاشت کے خلاف خصوصی مہم
تفصیلات کے مطابق اے این ایف خیبرپختونخوا ،فرنٹیر کور(نارتھ) خیبر پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی میں ضلع خیبر کے علاقے گڈملنگ اور مستری چوک میں افیون کی فصل کو تلف کرنے کی خصوصی مہم کے دوران 28 کنال رقبے پر کاشت شدہ افیون ( ڈوڈا) کی فصل کو تلف کیا گیا ۔