الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا. قومی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 20 ہزار روپے ہے۔ فیس نا قابل واپسی ہے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی دفتری اوقات صبح 8:30 سے سہ پہر 4:30 تک جمع کر سکتے ہیں۔ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ تجویز کندہ اور تائید کندہ کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی منسلک کرنا ہو گی۔ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت تجویز کندہ اور تائید کندہ کا ووٹ سرٹیفیکیٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا جاری کر دی منسلک کرنا ہوگا۔ امیدوار گزشتہ 3 سال کا انکم ٹیکس ریٹرن کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ امیدوار پاسپورٹ کی مکمل کاپی کی نقول کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا۔ امیدوار فیس نقد یا بنک اور نیشنل بنک کی کسی شاخ میں جمع کرا سکتا ہے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ادا کی فیس بنک ڈرافٹ یا بنک کی رسید منسلک کرے گا۔ رکن پارلیمنٹ بننےکیلئے امیدوار پاکستان کا شہری ہونا ضروری ہے. کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ تک امیدوارکی عمر 25 سال سے کم نہ ہو.