انسداد ہراسانی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات

Kashmala Tariqوفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ معاشرے سے ہراسانی کی لعنت ختم کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہا ہےاور  اس مقصد کے لیے نہ صرف متاثرہ افراد خصوصاً خواتین کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر ان کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ عوامی آگاہی اور شعور بڑھانے کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین خصوصاً ورکنگ وومن کو ہراسانی سے بچانا اور ان کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا،  ان کے ادارے اور ٹیم کی جدوجہد، اقدامات اور پالیسی کا بنیادی مقصد ہے اور اس ضمن میں عملی کوششوں کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

کشمالہ طارق نے سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی، ڈپٹی اسپیکر محمود جان اور مختلف پارٹیوں کی خواتین ممبران اسمبلی کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو کہ اس ضمن میں کیے جا رہے ہیں جبکہ شرکاء نے تقریب کے دوران وفاقی محتسب اور ان کی ٹیم کے ساتھ اپنی تجاویز شیئر کرتے ہوئے ادارے کے اقدامات کو سراہا اور ہر درکار تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب سے اسپیکر اور دیگر کے علاوہ صوبائی محتسب رخشندہ ناز اور کمشنر انسداد ہراسانی رباب مہدی نے بھی خطاب کیا۔

Rubab Mehdi اس موقع پر “وائس آف کے پی” سے خصوصی گفتگو میں رباب مہدی نے کہا کہ اس وقت ادارہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں تقریباً دو سو شکایات یا کیسز پر کام کر رہا ہے جبکہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بڑے شہروں کے علاوہ دوسرے اضلاع میں موجود متاثرین شکایات کنندگان کو اپنی شکایات درج کرانے یا ہمیں پہنچانے کے عمل کو آسان بنایا جائے۔

 ان کے مطابق ان کو کمشنر کا عہدہ سنبھالے چار مہینے ہو گئے ہیں اس عرصہ کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عوامی شعور و آگاہی کیلئے معاشرے کے مختلف طبقات کے لئے 300 سے زائد سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسز کا انعقاد کیا ہے جس سے کافی مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

women harassment and kpk government

رباب مہدی کے مطابق خواتین کو دوران ملازمت ہرقسم اور نوعیت کی ہراسانی سے بچانا اس لیے بھی لازمی ہے کہ ان کو معاشرے کی ترقی اور اپنے اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے علاوہ اپنی صلاحیتوں کے محفوظ اور اطمینان بخش ماحول مہیا کیا جا سکے اور اس ضمن میں غیر معمولی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket