اورکزئی سپورٹس لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اورکزئی سپورٹس لیگ ٹورنامنٹ میں ضلعی انتظامیہ اور اورکزئی سکاوٹس کے مابین کرکٹ میچ
اورکزئی سپورٹس لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور اورکزئی سکاوٹس کے مابین کھیلا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی قیادت ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب عدنان فرید آفریدی نے کی جبکہ مد مقابل ٹیم نے اورکزئی سکاوٹ کے کمانڈنٹ کی قیادت میں میچ میں حصہ لیا۔دونوں ٹیموں میں آفسران اور جوانوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیم میں ڈی پی او اورکزئی نذیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شہباز خان، اسسٹنٹ کمشنر اپر امتیاز علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اسفند یار خالد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر سید محمد ارسلان سمیت ڈی سی آفس سٹاف اور اورکزئی پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔ جبکہ اورکزئی سکاوٹس کی ٹیم میں آفسران و جوانوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور حکومت و عوام کے مابین فاصلے کم کرکے قریب لانے کے سلسلے میں مختلف اضلاع کی طرح ضلع اورکزئی میں بھی اورکزئی سپورٹس لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو محفوظ بناکر انہیں منشیات سے دور رکھنا اور کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہے، ہم سب نے مل کر اس معاشرے کو پُرامن اور خوشحال بنانا ہے۔
کرکٹ میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی، کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس اور ڈی پی او اورکزئی نے شرکاء و تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو شیلڈ و انعامات سے نوازا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket