اورکزئی غلجو ڈگری کالج ہاسٹل کا افتتاح کردیا گیا

اورکزئی اپر اورکزئی غلجو میں ڈگری کالج ہاسٹل کا افتتاح کردیا گیا۔ کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل محمد تسنیم نے ڈگری کالج ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی شاہ سمیت تحصیل چئیرمین مفتی طاہر اے اے سی سید ارسلان حاجی قاسم گل اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل محمد تسنیم نے کہا کہ علاقے کے امن و ترقی قبائل کی وجہ ممکن ہےاور قبائل اور فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کئے اب علاقے میں ترقی ہو رہی ہے۔ عوام کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انھوں نے کہا کہ زراعت اور فشریز کے شعبوں کی ترقی کے لیئے  کام کررہے ہیں سڑکیں بن رہی ہیں اور مزید ترقیاتی کام بھی کیئے جائیں گے۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ  ضلعی انتظامیہ کا علاقے میں کردار قابل ستائش ہے اورکزئی میں سیاحت کے بہت سے مواقع موجود ہیں اس سے علاقہ ترقی کریگا ۔بدامنی کے بعد علاقہ بہتری کی جانب گامزن ہے بچوں اور جوانوں کو کھیل کود کےمواقع فراہم ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ علاقے میں عوام کو درپیش مسئلے مسائل حل کریں ۔اورکزئی میں ایف ایم ریڈیو بنا رہے ہے جس سے علاقہ کے عوام کے مسائل کافی حد تک اجاگر ہونگے افتتاحی تقریب کے موقع پر تحصیل چئیرمین مفتی طاہر حاجی قاسم نے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کے سامنے علاقے کے مسائل بیان کئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket