اورکزئی :ہنگو اور اپر اورکزئی غلجو میں پاک آرمی کے ساتھ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
اورکزئی میں پریس کلب سے مین بازار تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شرکاء نے پاک فوج زندہ کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
انکا کہنا تھا کہ قومی ہیروز کے بے عزتی کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے ۔
ادھر ہنگو میں بھی پاک فوج کے حق میں یکجہتی اور امن ریلی نکالی گئی۔ ہنگو ریلی میں سول سوسائٹی،تاجر برادری سیاسی و غیر سیاسی مشران علماء طلباء شریک ہوئے۔ ریلی شرکاء نے فواج پاکستان اور اداروں کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔
ریلی مین بازار سے ہوتی ہوئی سٹیشن چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔طلباء نے پلے کاڑدز اور پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر یہ جو سوہنی دھرتی ہے اسکے پیچھے وردی ہے کے نعرے درج تھے۔
پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ املاک کو نقصان پہنچانے والے جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رحم کے مستحق نہیں۔