اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی

اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی
سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 50 فیصد اور سدرن صارفین کیلئے نرخ میں 42 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی. حکومت کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہو گا.

سوئی نادرن صارفین کیلئے گیس نرخ 415 روپے 11 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی،اسی طرح سوئی سدرن کے صارفین کیلئے نرخ 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

اگر حکومت اس اضافے کی مںظوری دیتی ہے تو سوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238 روپے 68 پیسے ہو جائے گا،جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے نرخ فی ایم ایم بی ٹی یو 1350 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket