آپر دیر: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ضلع اپر دیر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اورافتتاح۔ وزیر اعلیٰ نے آج اپر دیر کے دورے کے دوران 514 کنال اراضی پر محیط کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ کو ایک بریفننگ میں بتایا گیا کہ 3.62 ارب روپے لاگت سے بننے والے کیڈٹ کالج میں 600 طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے ضلع اپر دیر میں گرلز ڈگری کالج لرجم اور گرلز ڈگری کالج واری کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہمارے منشور کا اہم حصہ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے 7.4 ارب روپے لاگت سے 44 کلومیٹر پتراک تا کمراٹ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان کو بتایا گیا کہ7 مختلف مقامات پر رابطہ سڑکوں اور آر سی سی پلوں پر تعمیراتی کام کا آغاز اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے 4.4 کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہونے والی ریسکیو 1122 بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا۔