ایبٹ آباد سپورٹس گرلز ٹورنامنٹ اتھلیٹکس مقابلوں میں گرلز سکول کاکول نےمیدان مار لیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس گرلز ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اتھلیٹکس کے مقابلے مڈل سکول میرا مظفر میں منعقد ہوئے ۔گرلز ہائر سکینڈری سکول کاکول کی بچی فاطمہ نے شاٹ پٹ،ڈسکس تھرو اورجیولن تھرو میں ضلع کےتمام سکولز کو مات دے کر تینوں مقابلوں میں ڈسٹرکٹ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر لیں۔اور اتھلیٹکس کی میجر ٹرافی کاکول سکول کے نام کر لی۔ ان مقابلوں میں دوسری پوزیشنز گرلز ہائی اسکول سیالکوٹ اور سینٹینیل ماڈل سکول نمبر 1 اور تیسری پوزیشنز ہائی سکول بلولیہ اور ہائر سیکنڈری سکول کٹھیالہ نے حاصل کیں۔ رسہ کشی کے مقابلہ میں سخت مقابلہ کے بعد پہلی پوزیشن ہائی سکول سجیکوٹ قلندر آباد کے حصہ میں آ ئی۔ دوسری پوزیشن ہائر سیکنڈری سکول گڑھی پھلگراں اور تیسری پوزیشن حویلیاں ویلج اور کوٹھیالہ سکول نے حاصل کی. سپورٹس سیکرٹری نے سکولوں کو مبارکباد پیش کی اور انتظام میں شامل سکولوں کا موثر انتظام پر شکریہ ادا کیا۔