چنار سپورٹس فیسٹیول کونج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا۔ ثقافتی اور علاقائی کھیلوں کو اجاگر کرنے کے لئے پہلی مرتبہ چنار فیسٹول کے نام سے میلا سجایا گیا جس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز کونج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی تھے ۔
ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ چنار فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد کھیل کود کیساتھ ساتھ ہزارہ ڈویژن کیعلاقائی کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے تین روزہ چنار فیسٹول میں،رسہ کشی,کبڈی،نیزہ بازی،تیراندازی،پتھر اٹھانے کے مقابلے، میراتھن ریس اورسائیکلنگ سمیت محفل موسیقی ،کھانے ،مختلف سٹالز ،ہاتھوں سے بنی اشیا کی نمائش، ہندکو اور پشتو مشاعرہ شامل ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ ان علاقائی مقابلوں کو چنار فیسٹول کا نام دینا قابل تعریف ہے کیونکہ ایبٹ آباد کو چناروں کا شہر کہا جاتا ہے اور چنار کی درخت کیساتھ ہماری محبت کی داستانیں ہیں، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کیساتھ ساتھ ہمیں اپنے علاقائی کھیلوں میں بھی دلچسپی لینی چاہئے کیونکہ یہ ہماری پہچان ہے اور یہ گیمز ہمارے بزرگوں نے کھیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے صوبائی حکومت نے سپورٹس انفراسٹرکچر سمیت سپورٹس میگا ایونٹس اور سپورٹس سکالرشپ کی اجرا قابل ذکر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہار کی آمد پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جس میں چنار کے پودوں کو فوقیت دی جارہی ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران گورنمنٹ سکول نمبر 4کے طلبہ نے ثقافتی نغفہ جبکہ فینسی ڈریس میں ملبوس لائم لائٹ پبلک سکول کے بچوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگ پیش کئے جیسے حاضرین نے خوب سراہا۔اس موقع پر کراٹے اور علاقائی کھیل گتکہ کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا،پہلے روز کھیلے گئے مقابلوں کے مطابق رسہ کشی میں کنڈیاں کی ٹیم نے ایبٹ آباد بلیو کو جبکہ کبڈی میں شیڈو کلب نے منڈیاں الیون کو شکست سے دوچار کیا۔