پاکستان اور سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں سپر فورمرحلے کے آخری میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔جمعہ کوکھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلوں کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔دونوں ٹيموں کےدرميان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔