ایشیا کپ: پاکستان کی افغانستان کے خلاف شاندار جیت

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان  کی ایک اور شاندار جیت۔ پاکستان بدھ کے روز افغانستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کے بابر اعظم پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے جبکہ 18 رنز کے مجموعے پر فخر زمان رن آؤٹ  ہوگئے۔ ادھر 45 رنز پر محمد رضوان بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد اور شاداب خان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ہدف پورے کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران شاداب نے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ دونوں نے 42 رنز کی شراکت قائم کی۔

87 رنز پر افتخار احمد بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے انہوں نے 30 رنز بنائے۔ 97 رنز پر شاداب خان بھی آؤٹ ہوئے وہ 36 رنز بنا سکے۔

پاکستان کو چھٹا نقصان 105 رنز پر محمد نواز کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 5 رنز ہی بناسکے۔ 109 رنز پر خوشدل شاہ آؤٹ ہوگئے۔

118 رنز پر آصف علی آؤٹ ہوگئے۔ اننگز کے آخری اوور میں پاکستان کو 11 رنز درکار تھے اور اس کی صرف ایک ہی وکٹ باقی تھی، کریز پر نسیم شاہ اور محمد حسنین موجود تھے۔نسیم شاہ نے لگاتار 2 گیندوں پر 2 چھلکے لگاکر پاکستان کو افغانستان کے خلاف جیت دلائی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket