ایشین وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فات فاتح کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال
پشا ور(سپورٹس رپورٹر)ایشین وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فات فاتح کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال، قیوم سٹیڈیم پشاور پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالدمحمود پھولوں کیہار پہنا کراستقبال کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر میر بشر خان، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ،ایشین وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے آفیشلز مسعود آفریدی، زوار نور ضیاء سمیت کثیر تعداد میں آفیشلز اور کھلاڑی موجود تھے اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے خیبر پختونخوا کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں مثل خان اور ذوالفقار سواتی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کئے واضح رہے کہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمئپن نے پاکستان نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دیکر دوسری مرتبہ ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا، دفاعی چیمئپن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہکرتے ہوئے 215 رنز بنائے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔