این اے 33ہنگو ضمنی الیکشن کے لیئے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 3لاکھ 14ہزار سے افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابی مہم کل آدھی رات ختم ہوگیا اور پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پر 17اپریل 2022 کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انتخابی مہم کل آدھی رات ختم ہوگی، پولنگ 17اپریل کی صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی، مجموعی طور پر 3لاکھ 18ہزار سے 900 سے زاید افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کُل 210پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد حضرات کے لئے 64خواتین کے لئے 55اور 91 مشترکہ طور پر بنائے گئے ہیں جبکہ 110پولنگ اسٹیشن حساس، 77 انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں، جس کے لئے سیکورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ اسی طرح انتخابی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جن کو باقاعدہ تربیت بھی دی گئی ہےاوراس ضمنی الیکشن میں 5امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے جن میں اے این پی سے سعید عمر، جے یو آئی سے عبداللہ، آزاد امیدواران عتیق احمد اور محمد سعید اور پی ٹی آئی سے ندیم خان شامل ہیں، 16اپریل کو تمام پولنگ عملہ کو انتخابی سامان فراہم کرکے انہیں اپنے پولنگ اسٹیشنوں کو روانہ کردیا
جائیگا۔ ضمنی الیکشن کی نگرانی کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام ٹیلی فون نمبرات 091-9211034, 091-9222475پر رابطہ کرسکتے ہیں،
صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد رازق نے حلقے کے تمام ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاخوف وخطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔