اے آئی جی ڈاکٹر قریش خان کو کامن ویلتھ ایواڈ 2023سے نوازا گیا

کینیا کے شہر نیروبی میں 27 نومبر کوایک پر وقار تقریب میں ان کو پولسنگ میں جدت پسندی کے فروغ  پر مبنی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔  ان کی شہرہ آفاق کتاب پولیس ٹکنوفوبیا،  اپنی مدد آپ کے تحت انسٹیٹیوٹ آف فرانزک سائنس پشاورکا قیام ، پاکستان کے  سابقہ قبائلی علاقہ جات میں اولین خواتین پولیس مرکز کے قیام اور وہاں پر جنڈر رسپانسیو پولیسنگ کے اجراء کو  بین الاقوامی طور پر   پذیرائی ملی اور  یوں اپ کو  اس ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ اس سال کامن ویلتھ ایوارڈ کے لیے  پوری دنیا سے 15 افراد کا انتخاب کیا گیا جس میں ڈاکٹر قریش خان کا نام بھی شامل ہے۔  یاد رہےکہ ڈاکٹر قریش خان کامن ویلتھ ایوارڈ حاصل کرنے والے  پاکستان کے پہلے پولیس آفیسر ہے۔ آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان نے ڈاکٹر قریش خان کو اس عظیم بین الاقوامی ایوارڈ کے حصول پر مبارکباد دی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket