بابر اعظم-محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی.

یہ بابر اور رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے.

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنر شپ کا اعزاز بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کو حاصل ہے۔ دونوں نے 15 بار اپنی ٹیم کو 50 رنز سے زائد کی شراکت داری فراہم کی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket