باجوڑ : زیتون کی کاشت پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

محکمہ زراعت باجوڑ کےتحصیل خار آفیسر سبحان الدین اور زرعی تحقیقاتی ادارے پشاور سے ریسرچ آفیسر عزیز اللہ خان کی کسانوں کو زیتون کی قلم کاری ، باغات لگانے ، زیتون کی دیکھ بھال مختلف بیماریوں سے روک تھام، تیل نکالنے، اچار بنانے،  مارکیٹنگ، مختلف اقسام اور زمینداروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور مختلف ٹیکنالوجیز کے استعمال پر تفصیلی ٹریننگ ۔
ضلع باجوڑ میں زیتون کی اہمیت، باغات لگانے کی ترتیب و فوائد، مارکیٹنگ اور زمینداروں کیلئے زیتون میں پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال ، وسائل، پودوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مختلف تدابیر اور مارکیٹنگ میں ترقی ناگزیر ہیں ۔

زراعت آفیسر سبحان الدین نے پروجیکٹ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ کی آب و ہوا زیتون کے باغات کے لئے کافی موزوں ہے. جہاں ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت زیتون کی پیداوار کافی زیادہ ہے جس میں اس طرح کی تربیت سے مزید بہتری لائی جا سکتی ہے. باجوڑ میں زیتون کی پیداوار کو اعلیٰ ٹیکنالوجی اور ٹریننگ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے اور ٹریننگ سے مختلف علاقوں میں زیتون کے کاشتکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے.

ٹریننگ کےاختتام پر ریسرچ آفیسر عزیز اللہ خان نے زیتون کی پیداوار بڑھانے، باغات لگانے، قلم کاری کرنے، بیماریوں سے محفوظ رکھنے, اور مارکیٹنگ کے بارے میں تفصیلی لیکچرز دئیے تاکہ باجوڑ کے زمیندار اس قابل ہو جائیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ زیتون کے باغات اگائیں اور اس سے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھائیں۔

اس سیشن کے دوران زیتون کی کاشت، اہمیت، جنگلی زیتون میں پیوندکاری، باغات کے دیکھ بھال اور پیداوار، بیماریوں سے حفاظت، اور مارکیٹنگ کے بارے میں باجوڑ کے زمینداروں کو بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں زیتون کے تیل کا استعمال روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور ہمارے ملک میں زیتون کی پیداوار دوسرے ممالک کی بنسبت بہت کم ہے اور باجوڑ کے زمینداروں کو پیداوار کو بڑھانے کے لئے ایڈوانس پروڈکشن ٹیکنالوجی سے فائدے اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket