باجوڑ: گورنمنٹ ہائیر سیکینڈری سکول عنایت کلی ضلع باجوڑ میں سکول داخلہ مہم کا آغاز ہو گیا ۔۔ایک سادہ مگر پروقارتقریب کا اہتمام ہواتھا ۔۔پروگرام کا عنوان تھا۔۔پڑھے گا تو بڑھے گا خیبر پختونخواہ۔
تقریب سے ایم این اے گل ظفر خان ،DEOباجوڑ شیرین ذادہ،ADEO حاجی نظیر ملاخیل ،پرنسپل سکول ہٰذا قاضی محمودالدین۔اور صوفی حمید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔۔تقریب میں PTC کمیٹی کے ممبران جناب بادشاہ محمدصاحب سابق ہیڈماسٹر۔۔راقم الحروف عزیزالرحمٰن ،نظام الدین اور دیگر نے شرکت کی۔۔DEO شیرین زادہ نے PTC کمیٹی کی کارکردگی کی تعریف کی اور انتہائی کم لاگت پر بنائے گئے تین کمروں کی تعمیر پر کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور تینوں کمروں کا افتتاح بھی کیا۔