باجوڑ میں پہلا “بین الاضلاعی امن وئیل چیئر کرکٹ کپ” اختتام پذیر

باجوڑ میں منعقدہ “پہلی بین الاضلاعی سپیشل پرسنز امن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا۔

قبائلی ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی طرف سے باجوڑ کی تاریخ میں پہلی دفعہ بین الاضلاعی امن وئیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ٹورنامنٹ مختلف اضلاع دیر ، باجوڑ ، مردان ، بنوں ، سوات ، تخت بھائی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔ فائنل میچ 16 جولائی کو باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں کھیلا گیا۔ ۔ٹورنامنٹ کا مقصد معذور افراد کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور معاشرے کا کامیاب شہری بنانا ہے ۔

قبائلی ضلع باجوڑ میں سپیشل پرسنز کے لیے فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ پہلا بین الاضلاعی امن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اور اختتامی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر راؤ عمران سرتاج، ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق،کرنل عثمان،کرنل نبیل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر، بی پی ایل چئیرمین حاجی لعلی شاہ خصوصی افراد، آفیشلز اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقہ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket