باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ جناب عبدالصمد خان صاحب اور ونگ کمانڈر باجوڑ سکاؤٹس جناب مصطفیٰ صاحب نے پولیس لائن باجوڑ میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ جوکہ آخری مراحل میں ہے۔ بعد میں دونوں افسران نے پولیس سپیشل ریفریشر کورس کا بھی معائنہ کیا جہاں پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کامیاب کارروائی پر تمام ٹرینیز اور انکے انسٹیکٹرز کو شاباش دی اور ان کے محنت کو سراہا۔ واضح رہے کہ ابھی تک باجوڑ پولیس کے 2050 اہلکار پہلے ہی بنیادی پولیس ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں۔