پشاور: باڑہ تحصیل کمپاونڈ میں خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ۔
پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکا باڑہ تحصیل کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر تلاشی کے دوران ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو خود کش بمباروں نے باڑہ کمپلیس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے روکنے پرحملہ آوروں نے خود کو اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جب کہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ایک لاش اور تین پولیس اہلکاروں سمیت چار زخمی لائے گئے۔ بعد ازاں ایک اور زخمی جابحق ہوگیا جس سے جاںبحق افراد کی تعداد دوہوگئی۔