پشاور : بلدیاتی انتخابات،چترال میں دفعہ 144 نافذ
لوئر چترال میں امن و امان پر قابو رکھنے اور پرامن طریقے سے الیکشن مے انعقاد کے لئےمحمد انوارالحق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں،، ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد
کھلے تیل کی خرید و فروخت، کیمیکل اشاء کی خرید و فروخت،لاوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انتخابات کل ہونگےانتخاب کیلے سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے پاک فوج اور ایف سی کے اہلکار بھی پولیس کی معاونت کریں گے۔پولینگ کل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔