صدر مملکت عارف علوی کے نام خط، پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور تحفظ کا عزم ظاہر کیا
بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیرمین بل گیٹس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط لکھا اور اعلی سول ایوارڈ ہلال امتیاز پاکستان کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے خط کے متن میں تحریر کیا کہ میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔ بل گیٹس نے خط میں تحریر کیا کہ پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیسے رپورٹ نہیں ہوا۔ بل گیٹس نے کہا کہ پولیو پرپاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے معاون ثابت ہوگی۔ مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان سے شراکت کا منتظر ہوں۔