سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس ضلع بنوں کی مشترکہ اہم کاروائی میں چار دہشتگرد ہلاک۔ کل رات دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پرتھانہ ٹاون شپ کے حدود میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیا گیا دہشتگردوں کی انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن ٹیموں پر اچانک فائرنگ جس کے نتیجے میں جوابی فائرنگ میں 04 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک دھشتگردوں میں سے کمانڈر نور محمد کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے پندرہ لاکھ (1500000) روپے مقرر کی تھی ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بمعہ 3 عدد میگزینز،ایک عدد رائفل 30 بور بشکل ایم 16 بمعہ ڈبل فٹ میگزین، 2 عددپستول 30بور بمع میگزین اور کافی تعداد میں کارتوس اور بنڈولئیر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کارڈز،موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد جبکہ دیگر دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس کی مشترکہ سرچ اپریشن جاری ہے۔مذکورہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ،بم دھماکوں اور سیکورٹی فورسزز پر حملوں میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر زرگل عرف آنکل گروپ،حیدر گروپ نارتھ وزیرستان، لشکر حقمل گروپ اور کمانڈر صادق نور داوڑ گروپ شمالی وزیرستان سے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ ٹاون شپ کے حدود میں کچھ مشکوک بامسلح کسان جو حرکات و سکنات اور حلیوں سے دہشت گرد معلوم ہوتے ہیں،دہشت گردی کی کاروائی کی غرض سے آئے ہوئےموجود ہیں۔
اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے سی ٹی ڈی بنوں کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم، نفری ڈسٹرکٹ پولیس بنوں زیر قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے تھانہ ٹاون شپ کے نشاندہی علاقے میں پہنچتے ہی اپریشن ترتیب دیا اور اسی دوران پہلے سے موجود دہشتگردوں نے چھاپہ مار ٹیموں کو دیکھتے ہی فائرنگ کھول دی۔ سپیشل چھاپہ مار ٹیموں نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی کاروائی میں فائرنگ شروع کی جو کہ چالیس منٹ تک جاری رہی۔ جیسے ہی فائرنگ کا سلسلہ تھما، سرچ اپریشن عمل میں لائی جاکر چار دہشتگردوں کی ہلاکت سامنے آئی جبکہ کچھ دیگر نامعلوم دہشتگرد رات کی تاریکی اور جھاڑی بوٹیوں اور پہاڑوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ نفری چھاپہ مار ٹیم خوش قسمتی سے اور بہترین پولیسنگ ٹیکٹیکس سے محفوظ رہی۔
ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ،ضیاء الرحمن عرف حافظ ولد ماخان عرف معلم جان سکنہ سپین وام ٹی ٹی مدا خیل شمالی وزیرستان ، شاہ فیاض عرف شہباز عرف موسی ولد میر شاہ قیاز سکنہ خنی کلہ علاقہ تھانہ میریان، سعود رحمن عرف حمزہ عرف منصور ولد شمیت خان سکنہ خرے کلہ بویا میرانشاہ شمالی وزیرستان اورلوکل کمانڈر نور محمد عرف جنید ولد سیل خان سکنہ داتہ خیل شمالی وزیرستان سے ہوئی
جو کہ دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، ہینڈ گرنیڈ اٹیک، بم دھماکوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیا اور فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن شروع کردی گئی ہے۔